سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہے اور ایسے گھناؤنے کام کا کوئی جواز قابل قبول نہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔ اس موقع پر پرنس فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایسے واقعات بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو ایسی کارروائیاں رکوانے کے لیے متحرک ہونا ہوگا۔