Site icon Daily Pakistan

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشو ں کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشو ں کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشو ں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش، تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ چلنا ممکن ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی، ضلعی انتظامیہ کو پنجاب میں موسم کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ کسانوں کو بروقت احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ہیان کا مزید کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے محکمانہ ہم آہنگی ناگزیر ہے، شہری آسمانی بجلی گرنے سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، آج دن بھر دھوپ اور بادل چھائے رہیں گے، شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version