Site icon Daily Pakistan

لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو مشکلات

لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو مشکلات

لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو مشکلات

لاہور میں یوٹیلیٹی سٹورز پر صرف بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام کے تحت سستی اشیاءملنے سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے عام شہری یوٹیلیٹی سٹورز پر خالی ہاتھ آنے پر مجبور ہیں۔ایک شہری نے بتایا کہ رمضان سے قبل تمام شہری یوٹیلیٹی سٹورز سے سستی خریداری کر سکتے تھے، اب عام شہریوں کے لیے بغیر رجسٹریشن کے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری بند کر دی گئی ہے۔دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام شہری رعایتی نرخوں پر اشیا نہیں خرید سکتے، عام شہری معمول کی قیمتوں پر خریداری کرسکتے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version