Site icon Daily Pakistan

لاہور ہائیکورٹ نے 6 دہائیوں سے جاری زمین کے تنازع کا فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے 6 دہائیوں سے جاری زمین کے تنازع کا فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے 6 دہائیوں سے جاری زمین کے تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے 120 کنال اراضی 1962 کے نرخ پر خریدنے کی درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے خدا بخش کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، خدا بخش نے 1947کے بعد چھوٹو ولد رتو کی الاٹی 120 کنال زمین 1961 میں خریدنے کا دعویٰ کیا تھا۔ عدالت نے چھوٹو ولد رتو کا دعویٰ جعلی ثابت ہونے پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی تھی۔

مختلف عدالتوں اور حکومتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار نے زمین کی قیمت ادا نہیں کی اور سول دعویٰ بھی وقت گزرنے کے بعد دائر کیا جس بنا پر درخواست خارج کر دی گئی۔

Exit mobile version