لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے اور اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کے حکم نامے کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا۔وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفکیشن کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ تحریری یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وزارت اعلیٰ پر بحال کیا گیا تو اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا۔عدالت نے گورنر پنجاب سے بھی اپنا آرڈر واپس لینے کی انڈر ٹیکنگ مانگتے ہوئے سماعت گیارہ جنوری2022ء تک ملتوی کردی۔عدالتی حکم نامے کے بعد پرویز الٰہی اور پنجاب کابینہ 11جنوری تک بحال رہیں گے۔لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ہے جس کے مطابق عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کیا۔