Site icon Daily Pakistan

مئیر لندن صادق خان کیخلاف اسلاموفوبک مواد میں خطرناک اضافے کا انکشاف

مئیر لندن صادق خان کیخلاف اسلاموفوبک مواد میں خطرناک اضافے کا انکشاف

مئیر لندن صادق خان کیخلاف اسلاموفوبک مواد میں خطرناک اضافے کا انکشاف

لندن کے مسلمان مئیر صادق خان کے خلاف اسلاموفوبک سوشل میڈیا پوسٹس کی تعداد گزشتہ ایک سال میں دگنی ہو گئی ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ سال تقریبا 28 ہزار پوسٹس میں صادق خان کو مسلم دشمن جملوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
صرف اس سال اب تک 2180 مرتبہ صادق خان کے نام کے ساتھ اسلاموفوبک الفاظ استعمال کیے گئے۔ قابل ذکر طور پر 89 فیصد اسلاموفوبک مواد ایکس پلیٹ فارم پر شئیر کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس پلیٹ فارم کی ملکیت ایلون مسک کے پاس ہے اس کے زیر انتظام ٹامی رابنسن جیسے انتہاپسند کے اکانٹس دوبارہ بحال کیے گئے۔
خیال رہے کہ صادق خان کے مسلمان ہونے کو ان کیخلاف سازشوں کا ہدف بنایا جاتا ہے۔

Exit mobile version