ماحولیات کے تحفظ کے ادرے میں قائم وار روم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور اور بھارت سے ملحقہ پاکستانی شہر ہوائوں کی رفتار اور رخ بدلنے سے شدید متاثر ہو رہے ہیں ۔ بھارت میں کسانوں کے فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی تیزہواوں سے لاہور فضائی آلودگی انڈیکس میں پہلے نمبر پر آگیا آئندہ7 دن کا بھارت سے تیز ہوائوں سے متعلق نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ عالمی ائیرکوالٹی انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد نمبر سے لاہور کا پہلا نمبر ہے۔ بھارت کے دو شہر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے 450 اسکور سے دہلی دوسرے اور دو سو ایک سکور سے کلکتہ تیسرے نمبر پر ہے بھارت سے چلنے والی ہواں کی رفتار اڑھائی سے سات کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا ہواں کا رخ دکھانے والا نقشہ جاری کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سے تیز ہواں کا رخ مسلسل تبدیل ہونے سے فضائی آلودگی کے انڈیکس میں لاہور کی پوزیشن بھی تبدیل ہوتی رہی۔اسموگ سے متعلق تازہ ترین صورتحال پنجاب حکومت کی گرین ایپ پر جاری کی جارہی ہیں،ماحولیات کے تحفظ کے ادرے میں قائم وار روم چوبیس گھنٹے جنگی بنیادوں پر کام کر رہا ہے،مانیٹرنگ اور کلین اپ آپریشن بھی مسلسل جاری ہے،عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، بزرگ، بیمار اور بچے خاص طور پر احتیاط کریں، ماسک لازمی پہنیں۔