Site icon Daily Pakistan

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج نور خان ایئر بیس پہنچ رہی ہے، مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں آئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، سامان وزیراعظم کی اپیل پر بھجوایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز (پیر) کو کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

Exit mobile version