Site icon Daily Pakistan

مجھے کیوں نکالا،رمیز راجہ نئی انتظامیہ پر برس پڑے

rameez raja

مجھے کیوں نکالا،رمیز راجہ نئی انتظامیہ پر برس پڑے

لاہور:مجھے کیوں نکالا،رمیز راجہ نئی کرکٹ انتظامیہ پر برس پڑے،انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین ہی بدل دیا گیا ہے۔رمیز راجہ پی سی بی سے نکالے جانے پر سخت مایوس ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ میں لوگ باہر سے آکر حملہ آور ہوتے ہیں۔نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین ہی بدل دیا گیا۔یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ سیاسی بھرتی کیلئے آئین تبدیل کردو،سیاست کا کرکٹ بورڈ میں بالکل عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کیلئے پی سی بی میں آئے۔ان کا کرکٹ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کبھی بیٹ نہیں پکڑا،میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوں وہ رات کو سوا 2بجے ٹویٹ کررہے ہیں کہ رمیز راجہ باہر ہوگئے مبارکبادیں،ایسے لگا جیسے کوئی مسیحا آگئے، آ پ کو چھبن ہوتی ہے،کرکٹ کرکٹرز کی گیم ہے،پلینگ فیلڈ ہے۔

Exit mobile version