بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.3°C
Sunday, 11 October 2026 | پاکستان: 1 جمادی الاول 1448

محبت ایک قربانی اور مشکل میں ساتھی کی مسلسل مدد کا نام ہے ، سمانتھا رتھ

Tuesday, 27 August, 2024

بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے کہا ہے کہ محبت ایک قربانی اور مشکل میں ساتھی کی مسلسل مدد کا نام ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں سمانتھا رتھ پرابھو نے کہا ہے کہ محبت ایک قربانی ہے، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے ایک پارٹنر کو اس وقت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے جس وقت دوسرا اس پوزیشن میں نہیں ہوتا کہ وہ زیادہ کچھ کرسکے۔اس پوسٹ کے ذریعے جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کی 37 سالہ اداکارہ سمانتھا نے ان لوگوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے انہیں مشکل وقت میں سنبھالے رکھا جبکہ انکے پاس اپنے ان چاہنے والوں کو لوٹانے کے لیے کچھ نہ تھا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید تحریر کیا کہ بہت سے لوگ دوستی اور تعلقات کو باہمی یا دو طرفہ لین دین کا معاملہ سمجھتے ہیں اور میں اس سے اتفاق کرتی ہوں۔واضح رہے کہ سمانتھا رتھ کی 2017 میں اداکار ناگا چیتانیا سے شادی ہوئی جو اکتوبر 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *