Site icon Daily Pakistan

محسن نقوی کا اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

محسن نقوی کا اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

محسن نقوی کا اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اسلام آباد کے تھانوں کو پنجاب کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے جی نائن سینٹر میں تھانہ کراچی کمپنی کا دورہ کیا اور تھانے کی حالت دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف فراہم کرنے والوں کا یہی حال رہا تو شہریوں کا کیا بنے گا۔وزیر داخلہ نے تھانے میں شہریوں کے مسائل سنے اور ایس ایچ او کو کارروائی کے احکامات دیے اور شہریوں کی درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔سینیٹر محسن نقوی نے درخواستوں پر مقررہ مدت میں کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسلام آباد کے تھانوں کو بھی پنجاب کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Exit mobile version