بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 26 August 2026 | پاکستان: 15 ر بیع الاول 1448

محمد حسین شہید کا 52 واں یوم شہادت ، پاک فوج کے سربراہان کا خراج عقیدت

Sunday, 10 December, 2023

راولپنڈی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سوا ر محمد حسین شہید نشان حیدر کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ ، سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بلا خوف وخطر اور بے مثال جرات کیساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ظفر وال کے محا ذ پر سوار محمد حسین شہید نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینکوں کو تباہ بھی کیا ، بلاشبہ سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کا مظہر ہے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *