Site icon Daily Pakistan

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

نیا سال شروع ہوتے ہی محکمہ موسمیات سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کی نوید سنا دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 219 ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں سال کا پہلا دن بھی سرد ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Exit mobile version