بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.3°C
Monday, 20 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

مخصوص سیٹوں کے فیصلے میں سقم ہیں ، عطا تارڑ

Sunday, 4 August, 2024

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر دو ججوں کے اختلافی نوٹ میں سنجیدہ قانونی نکات اٹھائے گئے جن کا جواب آنا ضروری ہے، مخصوص سیٹوں کے فیصلے میں سقم ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں ریلیف نہ مانگنے والوں کو یک طرفہ ریلیف دینے سے آئین و قانون کو دھچکا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے کچھ آرٹیکل سے باہر جاکر فیصلہ لکھا گیا، کیسے ممکن ہے کہ ارکان ایک پارٹی کا حلف لے چکے اور فلور کراسنگ کریں۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے 15دن گزرنے کے باوجود تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا مستبقل میں بھی اس فیصلے کو جواز بنا کر فلور کراسنگ یا پارٹی تبدیل کی جا سکے گی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے آئین میں لکھا ہے کہ کوئی اقلیتی رکن ان کی پارٹی کا رکن نہیں بن سکتا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *