بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.2°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

مریخ کا روزانہ کی بنیادوں پر سیارچوں سے تصادم کا انکشاف

Tuesday, 23 July, 2024

ماہرینِ فلکیات کو حاصل ہونے والے نئے ڈیٹا میں معلوم ہوا ہے کہ نظامِ شمسی کا چوتھا سیارہ مریخ مستقل بنیادوں پر سیارچوں سے تصادم کا شکار رہتا ہے۔نئی تحقیق کے مطابق سیارے کا تقریبا روزانہ ہی کسی سیارچے سے تصادم ہوتا ہے۔ یہ تعداد ماضی میں بتائی جانے والی تعداد سے 10 گنا زیادہ ہے۔یہ نئی تحقیق ناسا کے انسائٹ مشن سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے کی گئی۔ اس مشن کا مقصد مریخ کی ارضی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر تے ہوئے سیارے کے متعلق بہتر فہم تشکیل دینا ہے۔حاصل شدہ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ مریخ پر ہر سال تقریبا 280 سے 360 سیارچے ٹکراتے ہیں۔ ان تصادموں کی صورت میں آٹھ میٹر تک کے گڑھے بنتے ہیں اور سیارے کی سطح لرز جاتی ہے۔یہ تحقیق مریخ اور دیگر سیاروں کے وقت کے ساتھ بدلنے کے عمل کو سمجھنے کے لیے ہماری مدد کر سکتی ہے۔ ممکنہ طور پر یہ تحقیق ہماری موجودہ معلومات کو غلط ثابت کر سکتی ہے، چونکہ اس کا انحصار ان گڑھوں پر ہے جو ہمارے خیال سے زیادہ عام ہوسکتے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *