Site icon Daily Pakistan

مریم اور رانا ثناء نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس؛ فواد چوہدری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

الیکشن کمیشن دھمکیاں کیس؛ فواد چوہدری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ کو سپریم کورٹ توہین عدالت میں طلب کرسکتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء کو قانونی طور پر بھی نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کے بیان کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔عمران خان نے رانا ثناء کے بیان سے متعلق کہا کہ خواہش تو یہی ہے ہم دونوں رہیں لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں ایک ہی رہے گا تو میں یہی کہوں گا وہ نہیں رہیں گے۔

Exit mobile version