Site icon Daily Pakistan

مستونگ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ

مستونگ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ

مستونگ میں مسلح افراد کا لیویز چوکی پر حملہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے اور چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔ لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کوئٹہ،سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

Exit mobile version