Site icon Daily Pakistan

معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کیساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئر کردیا

معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کیساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئر کردیا

معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کیساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئر کردیا

پاکستان کی معاشی ٹیم نے پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک فریم ورک شیئر کر دیا۔آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ 3.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال شرح نمو کا ہدف 3.7 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کا تخمینہ 12.7 فیصد لگایا جبکہ وزارت خزانہ نے 11.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے، آئندہ مالی سال زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ معاشی ٹیم کی جانب سے خدمات کا 3.8 فیصد اور صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4 فیصد تک رکھنے کی تجویز ہے جبکہ قرضوں پر سود کی مد میں 9 ہزار 700 ارب سے زائد خرچ ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے کرنٹ اکانٹ خسارے کا تخمینہ 4.6 ارب ڈالر لگایا ہے جبکہ وزارت خزانہ نے کرنٹ اکانٹ خسارے کا ہدف 4.2 ارب ڈالر تخمینے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق برآمدات اور ترسیلات زر سے 61 ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال ملکی برآمدات کا ہدف 32.7 ارب ڈالر رکھنے کی تجویز ہے۔

Exit mobile version