معروف اداکارہ مہوش حیات نے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گھر ہونے والے لاکھوں پاکستانیوں کی مدد اور بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
معروف اداکارہ مہوش حیات نے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گھر ہونے والے لاکھوں پاکستانیوں کی مدد اور بحالی کے لیے آگے آئیں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں کام کرنے والی عالمی تنظیموں کی مدد کریں
مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں عالمی برادری اور مداحوں سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے لاکھوں لوگ تاحال بے گھر ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں