Site icon Daily Pakistan

ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی

تمام ممالک طالبان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہ رکھیں، ملالہ یوسف زئی

تمام ممالک طالبان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہ رکھیں، ملالہ یوسف زئی

دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔

Exit mobile version