Site icon Daily Pakistan

ملکہ منشیات انمول عرف پنکی کی گرفتار کی اصل جگہ کراچی نہیں لاہورہے، نیا انکشاف

ملکہ منشیات انمول عرف پنکی کی گرفتار کی اصل جگہ کراچی نہیں لاہورہے، نیا انکشاف

ملکہ منشیات انمول عرف پنکی کی گرفتار کی اصل جگہ کراچی نہیں لاہورہے، نیا انکشاف

کراچی :شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار خاتون انمول عرف پنکی سے متعلق معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری کی اصل جگہ کراچی نہیں بلکہ لاہور بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی پولیس نے گزشتہ روز انمول عرف پنکی کی گرفتاری گارڈن ویسٹ بلال آرکیڈ فیز ٹو کے ایک فلیٹ سے ظاہر کی گئی تھی اور ایف آئی آر میں بھی اسی ایڈریس کا اندراج ہے۔
انمول عرف پنکی کو مبینہ طور پر خفیہ ایجنسی نے ایک ہفتہ قبل لاہور کے صدر ڈویژن کے ایک تھانے کی حدود سے ٹریس کر کے گرفتار کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران جدید ٹریکنگ ڈیوائس کی مدد سے اس کی لوکیشن معلوم کی گئی۔

Exit mobile version