محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روزموسم کی صورتحال شمال ومشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران شمال ومشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب اورکشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے 25/ 26اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی ،نصیر آباد، بولان، آواران،قلات،خضدار،لسبیلہ اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے 25اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ،نارووال اورگوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔25/ 26اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/اسلام آباد، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر،سوات،کوہستان،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیرکے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات، مری،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں۔سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ساحلی پٹی ، سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد اور شکارپور میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے بلوچستان: بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبد ا للہ ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی،ہرنائی اورآواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع۔اس دوران ژوب،زیارت، بارکھان، موسی خیل، قلات، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی اور سبی میں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع ہے اسلام آباد:* اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ،میانوالی، خوشاب،لیہ،بھکراور ڈی جی خان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔ ہےخیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، دیر،سوات، مالاکنڈ،چترال، باجوڑ،مہمند،چارسدہ،مردان،بنوں، ڈی آ ئی خان ، لکی مروت اور وزیرستان میں موسلادھار بارش متوقع ۔ہے کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر میں موسلادھار بارش کی بھی توقع۔گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: موہنجوداڑو116، لاڑکانہ109، سکرنڈ 104، دادو87،جیکب آباد 62، پڈعیدن 50،خیر پور 47، شہید بینظیر آباد 43، ٹنڈو جام 25،سکھر21،چھور 18، روہڑی 17، حیدرآباد04، مٹھی 02، بدین، ٹنڈو جام 01، بلوچستان: سبی80، قلات34، کوئٹہ( سمنگلی ،سٹی 31)،خضدار 20، ژوب13،خیبر پختونخوا: مالم جبہ 56، دیر (بالائی 50، زیریں 25)، ڈی آئی خان ( ایئرپورٹ50، سٹی 47)، کالام 49، میر کھانی 36، بنوں33، چترال 32، دروش 30، سیدو شریف 29،بالاکوٹ ، پاراچنار 28، کاکول 24، پٹن 22، مردان06،باچاخان ائیر پورٹ 04،پشاور(سٹی 03)،چراٹ01،پنجاب: بھکر 51، خانپور42، کوٹ ادو ، جوہر آباد 40، راولپنڈی ( چکلالہ29، شمس آباد22، کچہری 19)، حافظ آباد 29، اسلام آباد (گولڑہ26، بوکرہ20، زیروپوائنٹ19، ائیرپورٹ15،سیدپور10)،مری 23، ملتان (ائیر پورٹ 18، سٹی 16)، اٹک 16، سرگودھا 15،رحیم یار خان، لیہ 14، چکوال ،ڈیرہ غازی خان 08، گوجرانوالہ07، لاہور (واسا، جوہرٹاؤن 05، سٹی04،اپر مال04،لکشمی چوک03، پانی والا تالاب02،ائیرپورٹ01)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ04، سٹی 01)، خانیوال ، نارووال، منگلہ 03، جہلم02، بہاولپور01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ19، مظفر آباد( سٹی 16،ایئرپورٹ 14)، راولاکوٹ13، گلگت بلتستان: بابوسر13، گوپس 11،استور 10، گلگت ، بگروٹ08 اور چلاس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت 38، نوکنڈی 37، دالبندین اور فیصل آباد میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد 23/ 38
لاہور 26/ 33
کراچی 26/ 31
پشاور 24/ 30
کوئٹہ 18/ 22
گلگت 19/ 22
اسکردو 15/ 22
مظفر آباد 22/ 25
مری 15/ 18
فیصل آباد 27/ 36
ملتان 26/ 32
سری نگر 18/ 24
جموں 25/ 33
لہہ 13/ 26
پلوامہ 17/ 25
اننت ناگ 16/ 24
شوپیاں 17/ 25
بارہ مولہ 16/ 24