وفاقی وزارت تعلیم اور صوبائی حکومتوں نے انتخابات کے باعث 6 سے 9 فروری تک تعطیلات کا اعلان کردیا۔ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 9 دن کی تعطیل ہوگی، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔ اسی طرح 9 فروری کے بعد 10 اور 11 فروری کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہوں گی اور اس طرح تعلیمی ادارے 9 دن کے لیے عملی طور پر بند رہیں گے۔