آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں سورج آج بھی اپنی گرمی سے عوام کو ستائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔