Site icon Daily Pakistan

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

موسم سرد اور خشک

موسم سرد اور خشک

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ا ور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے اتوارکے روزموسم کی صورتحال: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے
ا سلام آباد: اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔۔
خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔ صبح کے اوقات میں پشاور، مردان، نوشہرہ،صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع۔
پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔تا ہم رات اور صبح کے اوقات میں فیصل آباد،جہلم، لاہور،منگلا،حافظ آباد،جوہر آباد،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، لیہ اورملتان میں دھند پڑنے کا امکان۔
بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ صبح کے اوقات میں سکھر اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان۔
کشمیر/گلگت بلتستان :گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقے دھند کے زیر اثر رہے۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 05 ،زیارت، قلات، گوپس منفی 04،کالام اورکوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version