Site icon Daily Pakistan

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔حیدر آباد ،لسبیلہ ، مٹھی ، موہنجوداڑو ، اور پڈعیدن میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی 35 ،ملتان 34 لاہور اور پشاور 32 اسلام آباد28 اور کوئٹہ 27 ڈگری ریکارڈ کیاگیا ۔ اسی طرح مظفر آباد 23 گلگت 17 ، سری نگر 15سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا

Exit mobile version