Site icon Daily Pakistan

منی لانڈرنگ: پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں سمیت 7 افراد کی عبوری ضمانت میں توسیع

چوہدری خاندان کو چپراسی کے اکاؤنٹ سے 32 کروڑ کی منتقلی کا انکشاف

چوہدری خاندان کو چپراسی کے اکاؤنٹ سے 32 کروڑ کی منتقلی کا انکشاف

لاہور کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے اور بہوؤں سمیت 7 افراد کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔پرویز الہٰی کے بیٹے اور بہوؤں سمیت 7 افراد پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔لاہور کی سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کے رخصت پر ہونے کے سبب عبوری ضمانت میں توسیع کی۔سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کر کے آج رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔منی لانڈرنگ کیس میں راسخ الہٰی، زارا الہٰی، تحریم الہٰی، مجاہد اسلام نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔شجاع الدین میاں، احمد فاران، ضیغم عباس نے بھی ضمانت کی درخواستیں عدالت میں دائر کر رکھی ہیں۔

Exit mobile version