بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.1°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

موٹاپے سےگردے کی بیماری کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے، تحقیق

Friday, 19 January, 2024

مقبوضہ یروشلم: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو نوعمر افراد موٹے ہوتے ہیں ان میں گردے کی بیماری کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔اسرائیل میں ہیبریو یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن کے ڈاکٹر اویشائی سر نے کہا کہ مٹاپے اور گردے کی بیماری کے درمیان تعلق نوجوانوں میں واضح ہے جبکہ 30 سال کی عمر سے پہلے اس کا امکان اور زیادہ پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کی تحقیق میں بڑی عمر کے لوگوں میں مٹاپے اور گردے کی بیماری کا آپسی تعلق تو دریافت کیا گیا تھا لیکن چھوٹی عمر میں موٹاپے کے گردوں کے حوالے سے ممکنہ خطرات کے بارے میں زیادہ تحقیقات نہیں کی گئیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تجزیہ بتاتا ہے کہ ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کی غیر موجودگی میں بھی جوانی میں مٹاپا گردے کی بیماری کا خطرہ 1.5 سے 2.7 گنا بڑھا دیتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *