Site icon Daily Pakistan

میانوالی پولیس نے اندھا قتل ٹریس کر کے ملزمان گرفتار

میانوالی پولیس نے اندھا قتل ٹریس کر کے ملزمان گرفتار

میانوالی پولیس نے اندھا قتل ٹریس کر کے ملزمان گرفتار

تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، 2 ہفتے قبل نواحی علاقہ مجاہد ٹاؤن میں ہونے والا اندھا قتل ٹریس، ملزمان گرفتارکر لیئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی محمد نوید کی خصوصی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی ضیاء اللہ کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر خالد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر طارق عرفان گوندل، سب انسپکٹر محمد کامران، انچارج آئی ٹی سب انسپکٹر محمد تیمور، صداقت اللہ اور انکی ٹیمز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 16/17 دسمبر کی درمیانی شب کو تھانہ صدر کے علاقہ مجاہد ٹاؤن قبرستان میں پائی خیل کے رہائشی منظر خان کے اندھا قتل کو ٹریس کرکے 3 ملزمان عامر خان ولد محمد اقبال سکنہ محلہ میانہ، عبدالمجید ولد محمد زمان سکنہ سیدانوالہ، عامر ولد عطاء محمد سکنہ وانڈھی گھنڈ والی کو گرفتار کرلیا۔

Exit mobile version