بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.1°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

نسیم شاہ کی محبت میں اروشی روٹیلا کا دُنیائے کرکٹ میں قدم، ویڈیو وائرل

Saturday, 11 November, 2023

معروف بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کرکٹ کِٹ پہنے گراوْنڈ میں موجود ہیں۔ویڈیو میں اروشی روٹیلا کے ہمراہ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی موجود ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔اروشی روٹیلا کے انسٹاگرام فین پیچ نے بھی اُن کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اداکارہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئیں۔دراصل، یہ ویڈیوز اروشی روٹیلا کی نئی آنے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیں، اس فلم میں وہ ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کریں گی۔اروشی روٹیلا نے فلم کے نام اور ریلیز کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم مداح اُنہیں کرکٹر کے کردار میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں اداکارہ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *