Site icon Daily Pakistan

نوازشریف ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سعودی عرب اور امارات میں گزارنے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے

نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا

نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ عرب امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں۔اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی لندن میں نوازشریف سے آئندہ چند روز میں ملاقات طے ہے جس میں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پربھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے۔

Exit mobile version