عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی پر جشن منانے والے بھول گئے کہ یہ وقت ان پر بھی آ سکتا ہے۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ساری زندگی دوسروں سے احتساب کا مطالبہ کرتے رہے تو توشہ خانہ کیس میں احتساب کیوں نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آنے پر پرویز خٹک اور محمود خان ایک دوسرے کا حساب لیں گے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔