Site icon Daily Pakistan

نو مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا، فضل الرحمان

الیکشن کے انعقاد کا معاملہ، فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

الیکشن کے انعقاد کا معاملہ، فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا، 9 مئی کے بعد عمران خان کو تحفظ دینے والوں کا چہرہ تار تار ہوگیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ عمران خان کس ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور کس کا ایجنٹ ہے، عدالتیں عمران خان کو کیوں تحفظ دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دہشت گردوں کی عدالت سے کیوں سہولت کاری ہورہی ہے؟ عدلیہ کا معزز چہرہ تار تار ہوگیا، عمران خان کو بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سیاست میں لانچ کیا گیا۔

Exit mobile version