Site icon Daily Pakistan

نیب ترامیم کیس میں حکومتی اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

نیب ترامیم کیس میں حکومتی اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

نیب ترامیم کیس میں حکومتی اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

قومی احتساب بیورو(نیب)ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق فیصلہ صبح ساڑھے 9 بجے سنایا جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھیں، سپریم کورٹ نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں نیب ترامیم منظور کی گئی تھیں، نیب قوانین کے سیکشن 2، 4، 5، 6، 14، 15، 21، 23، 25 اور 26 میں ترامیم کی گئی تھیں۔

Exit mobile version