اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کو سنگین اور معاشی بحران کا شکار کیا،حکومت کو مسائل حل کرنے کیلئے مزیدوقت درکار ہے۔آٹھ ماہ کے مسائل اتنی جلدی حل نہیں ہونگے۔شمسی توانائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہ اکہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مہنگے ایندھن کی وجہ سے معاشی مسائل درپیش ہیں جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر گیس کا بحران شروع ہوا۔امیر ممالک منہ مانگی قیمت پر گیس خرید رہے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک مہنگے داموں گیس کی خریداری پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں تیل اور گیس کی قیمتیں بہت کم ہوگئیں تھیں،پی ٹی آئی نے سستا تیل اور گیس نہ خرید کر غفلت کا مظاہرہ کیا اور مجرمانہ غفلت سے ملک کو معاشی مسائل سے دوچار کیا۔