Site icon Daily Pakistan

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ضلعی محکمہ صحت سوات کو تین گاڑیاں حوالے کر دی گئیں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ضلعی محکمہ صحت سوات کو تین گاڑیاں حوالے کر دی گئیں

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ضلعی محکمہ صحت سوات کو تین گاڑیاں حوالے کی گئیں۔ یہ گاڑیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات و صحت عامہ سے متعلق دیگر خدمات پہنچانے کے مقصد سے فراہم کی گئی ہیں۔ گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب منگلور ہسپتال میں منعقد ہوئی جسمیں ایریا کوارڈینیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے گاڑیاں ڈی ایچ او آفس کے ڈاکٹر کفایت کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر سہراب، ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر حیدر اور پی ڈی اے ملاکنڈ ڈویژن ہارون حیات بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ سیلاب کے بعد عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کیلئے نمائندہ ڈاکٹر پلیتہ گُنرتنا ماہی پالا نے ضلع سوات کا دورہ کیا تھا اور ضلعی محکمہ صحت کو مزید تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Exit mobile version