Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف آج بڑے کسان پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج بڑے کسان پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج بڑے کسان پیکج کا اعلان کریں گے وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں زراعت اور کسانوں کے روزگار کی بحالی کے لئے خصوصی پیکج تیار کرایا وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سکیورٹی اور خزانہ کی مشاورت سے کسان پیکج تیار کیا گیا ہےکسانوں کے لئے گندم کے مفت بیج کی فراہمی کا بڑا پروگرام بھی شروع کرنے کا اعلان ہو گا کھاد (ڈی اے پی) کی قیمت میں کمی اور یوریا کی وافر مقدار میں ملک میں دستیابی کے اقدامات کا اعلان بھی پیکج میں شامل ہے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی سے چلانے کے بڑے پروگرام کا آغاز، بجلی بلوں میں اقساط بھی پیکج کا حصہ ہیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں اور بے زمین ہاریوں کے لئے زرعی اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا اعلان بھی ہوگا ٹریکٹر کی درآمد اور زرعی مشینری پر خصوصی رعایتی اقدامات کا اعلان ہوگا سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر صوبوں کی اضافی ضروریات پوری کرنے کے لئے گندم درآمد پر بھی وزیراعظم خصوصی اعلان کریں گے

Exit mobile version