Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی ہوگیا

نگران سیٹ اپ؛ وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

نگران سیٹ اپ؛ وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ زلزلہ کے بعد بحالی کے کاموں کی وجہ سے آخری وقت پر ملتوی ہوگیا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق وزیراعظم کو صبح ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا، تاہم خراب موسم اور ترک قیادت کی بحالی کے کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے دورے کو ملتوی کردیا گیا ہے جس کی آئندہ تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ پہنچ کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، زلزلہ متاثرہ علاقے میں خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر لینڈ نہیں کرسکتا جبکہ ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Exit mobile version