اسلام آ باد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کےخلاف فیصلے پر اپیل کریں گے کیونکہ قانون میں تبدیلی کا حق پارلیمنٹ کے پاس ہے۔ان کا کہنا تھا میں اس ملک کا شہری ہوں اور بطور نگران وزیراعظم میڈیا کے حوالے سے کوئی کنٹری بیوشن کردوں تو کوئی قباحت نہیں ہے، ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کو بھی اٹھایا ہےجو بھی سروسز میں آتے ہیں ان کے قوانین ہونے چاہئیں، پریس کانفرنس میں بھی یہی گفتگو کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں تمام چیلنجنگ تھیم ہے جس کے بارے میں لوگ رائے رکھتے ہیں لیکن اظہار نہیں کرتے، مالکان، صحافیوں اور میڈیا کے بارے میں بات سے کسی کی دل آزاری مقصد نہیں تھی، دوبارہ پریس کانفرنس کی تو الفاظ شاید مختلف ہوں لیکن موضوع یہی رکھوں گا۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے متعلق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا طورخم اور چمن بارڈر سے لاکھوں لوگ جا چکے ہیں اور بہت سارےلوگ حکومت کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئےجارہے ہیں، جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ہماری بہت بڑی پشتون آبادی ہے کوشش ہے ڈی این اے ٹیسٹ کی طرف چلے جائیں، نادرا کو ٹاسک دیدیا ہے اور ان کی سربراہی میں کمیٹیز بنی ہوئی ہے۔
وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان

وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان
