Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، الیکشن کمیشن اخراجات سے متعلق بل منظور

قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کی اب پارلیمنٹ سے متعلق منظوری لی جائے گی۔علاوہ ازیں کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے عازمین حج کو بلا قرعہ اندازی حج پر بھجوانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس سے قبل تمام سیکریٹریز اور افسران کو باہر بھیج دیا گیا تھا۔

Exit mobile version