Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا آج اہم اجلاس

نو مئی واقعات میں ملوث 95 فیصد شرپسندوں کی شناخت ہوچکی، کابینہ بریفنگ

نو مئی واقعات میں ملوث 95 فیصد شرپسندوں کی شناخت ہوچکی، کابینہ بریفنگ

عدالتوں میں بینچ پر بینچ ٹوٹنے لگے، مقدمات کیا رُخ اختیار کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کیسے بچے گی؟ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اس تمام تر صورتحال پر غور کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم ترین اجلاس آج ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج دوپہر ہونے والے اجلاس میں سرکردہ رہنما سرجوڑ کر ماڈل ٹاؤن لاہور میں بیٹھیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا اور مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Exit mobile version