وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ملاقات میں ممکنہ آئینی ترامیم اور SCO کے کامیاب انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاس میں اراکین سینیٹ سے بھی ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر مذاکرات جاری ہیں، جیسے ہی مذاکرات ختم ہوں گے ترمیمی بل پیش کر دیا جائے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعوی کیا ہے کہ حکومتی بنچوں کے 7 ارکان ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔
وزیراعظم کی صدر سے ملاقات ، آئینی ترامیم پر گفتگو

وزیراعظم کی صدر سے ملاقات ، آئینی ترامیم پر گفتگو