بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 27 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، دورہ ایران ملتوی ، ڈاکٹر ز نے آرام کا مشورہ دیدیا

Tuesday, 30 July, 2024

شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ طبیعت ناسازی کے باعث وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دورہ ایران بھی ملتوی کر دیا، وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔وزیر اعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران پہنچیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *