Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو ئٹہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔محسن نقوی وزیرِ اعلی ہاس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں بلوچستان کے چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری شریک ہوں گے۔اجلاس میں آئی جی ایف سی نارتھ، آئی جی ایف سی ساتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات بھی کریں گے۔

Exit mobile version