وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے قیدیوں کی سزاو¿ں میں 3 ماہ کی معافی کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ کیا اور خواتین قیدیوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع پر انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، اس سیل کا بھی دورہ کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید تھے، انہوں نے قیدیوں کے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے 20 بستروں پر مشتمل اسپتال اور قیدیوں کے لیے ویڈیو کال کی سہولت کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیل میں قید کے دوران ڈیوٹی پر موجود جیل عملے سے بھی ملاقات کی۔رہائی پانے والے مرد و خواتین قیدیوں کو 15، 15 ہزار روپے اور کپڑے دیے گئے اور خواتین کو چوڑیاں بھی دی گئیں