Site icon Daily Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت بہار کو زندہ دلانِ لاہور کیلئے خوشیوں کی واپسی قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت بہار کو زندہ دلانِ لاہور کیلئے خوشیوں کی واپسی قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت بہار کو زندہ دلانِ لاہور کیلئے خوشیوں کی واپسی قرار دے دیا

لاہور:لاہور میں 25 سال بعد تین روزہ بسنت بہار کے انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے زندہ دلانِ لاہور کے لیے خوشیوں کی واپسی قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں صرف پتنگیں نہیں بلکہ خوشیاں اڑ رہی ہیں، شہری پریشانیاں بھلا کر نیلے آسمان پر اڑتی گڈی کی طرف توجہ مرکوز کریں اور خوشیوں کے ہر لمحے میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شریک کریں۔
انہوں نے کہا کہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے، تاہم تہوار کے موقع پر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔
مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ بسنت کے تینوں دن عوام کی سہولت کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ 419 بسیں شہریوں کی مفت آمدورفت کے لیے دستیاب ہوں گی جبکہ 60 ہزار سے زائد فری رائیڈز دی جائیں گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین میں 25 نشستوں پر مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میٹروبس، فیڈر بسیں اور گرین بسیں بھی مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔ بسنت کے موقع پر 6 ہزار Yango رکشوں پر بھی فری رائیڈ دستیاب ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں۔ مقررہ سائز اور معیار کے مطابق پتنگ اور ڈور استعمال کی جائے، ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے لیے دھاتی تار، تندی، بلٹ پروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیرقانونی قرار دیا گیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن کے علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشوں پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازمی ہوگا۔
مریم نواز شریف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز اور دکانداروں سے QR کوڈ لگی پتنگیں اور ڈور خریدیں۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ عوام بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں اور پتنگ و ڈور مہنگی فروخت نہ کریں۔وزیراعلیٰ کے مطابق بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن انتظام کیا گیا ہے۔ ہر تحصیل میں 15 محکموں پر مشتمل کوئیک رسپانس ٹیمیں قائم کی گئی ہیں جبکہ تھرمل ڈرونز کے ذریعے نگرانی بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھلی چھت پر پتنگ بازی کے دوران خصوصی احتیاط کی جائے، اگر منڈیر موجود نہ ہو تو چھت کے اطراف کم از کم نائیلون کی ڈور لگائی جائے، بصورت دیگر پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

Exit mobile version