Site icon Daily Pakistan

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد،سی پی این ای کے نومنتخب صدر ارشاد احمد عارف،جنرل سیکرٹری اعجاز الحق، سینئر نائب صدر انور ساجدی ،نائب صدر عامر محمود کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،سی پی این ای کے دیگر نومنتخب عہدیداروں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا سی پی این ای کا میڈیا انڈسٹری میں بہت کلیدی رول ہے۔سی پی این ای نے ہمیشہ ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافتی ذمہ داریاں ادا کیں۔اخبارات آج بھی خبروں کے حوالے سے مستند اور قابل بھروسہ تصویر کیے جاتے ہیں۔امید ہے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیدار میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

Exit mobile version