اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا جب کہ وزیرخزانہ اسحق ڈار 4 یا 5 جون کو بجٹ پیش کریں گے، اس ضمن میں اتحادی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے اجرا کا عمل تیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے میں تاخیر کے باعث آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا انکشاف ہوا ہے۔