بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

وزیر خزانہ نے شرح سود میں کمی کا امکان ظاہر کردیا

Thursday, 6 June, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے شرحِ سود میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔چین میں پاک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی مناسبت سے شرحِ سود میں کمی آئے گی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، ہماری توجہ معاشی اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر ہے۔اس موقع پر پاک بزنس فورم سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری پر غور کیا جارہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *