بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.6°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز

Wednesday, 5 June, 2024

وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی منیٹائزیشن پالیسی 40 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جب کہ گریڈ 20 تک کے افسران کے لیے منیٹائزیشن 65 ہزار سے بڑھا کر 1 کرنے کی تجویز ہے۔ 5 لاکھ روپے گریڈ 21 کے افسران کی منیٹائزیشن پالیسی 75 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کی منیٹائزیشن پالیسی 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے تقریبا 80 ارب روپے کا اثر پڑے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *